محکمہ مال اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کے تبادلے منسوخ

محکمہ مال اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کے تبادلے منسوخ

لاہور(عامر بٹ سے) نگران حکومت کی بیورو کریسی نے محکمہ مال اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے تبادلے منسوخ کر دیئے ، پٹواری، تحصیلدار، قانونگو، اے ڈی ایل آر سروس سنٹر انچارج اور سروس سنٹر آفیشل کو تبادلوں سے مستثنیٰ کر دیا الیکشن کمیشن میں تبادلوں کی بابت بھجوائی جانے والی لسٹیں سرخ فیتے کی نذر کر دی گئیں، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہو رہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پٹواری نگران حکومت پر بھاری ثابت ہوئے نگران حکومت کی بیورو کریسی محکمہ مال کے پٹواریوں ، قانونگو اور تحصیلداروں کے تبادلے کرنے میں جہاں ناکام ہو گئی وہاں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، سروس سنٹر آفیشل اور سروس سنٹر انچارج سے ایل آر او کی سیٹوں پر تعینات اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کے تبادلوں کی بابت بھی کوئی فہرست مرتب نہ کی جا سکی مزید معلوم ہوا ہے کہ علاقائی سطح پر پبلک ڈیلنگ اور این اے حلقوں میں اپنے اختیارات کے باعث عوام الناس پر گرفت رکھنے والے پٹواریوں، قانونگو اور تحصیلداروں کے تبادلوں کے لئے بیورو کریسی نے بڑی محنت اور شورو غور سے فہرستیں مرتب کی تھیں جو کہ الیکشن کمیشن آفس میں 4روز سے سرخ فیتے کی نذر ہو چکی ہیں دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر انچارج سروس سنٹر آفیشل اور ایل آر او جیسے عہدے تبادلوں سے مستثنیٰ کردئیے گئیہیں نگران سیٹ اپ کی بیورو کریسیپر کمزور گرفت اور ناقص حکمت عملی کے باعث دیگر سیاسی جماعتو ں کے مطالبات بھی نظر انداز کر دیئے گئے ہیں دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ مال اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے تبادلے کرنے کا ارادہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس دفعہ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر بڑے اضلاع میں تبادلے نہیں کئے جائیں گے۔

تبادلے منسوخ

مزید : صفحہ آخر