سیاسی جماعتیں ذاتیات پر حملوں سے اجتناب اور فول پروف سکیورٹی کیلئے تعاون کریں

سیاسی جماعتیں ذاتیات پر حملوں سے اجتناب اور فول پروف سکیورٹی کیلئے تعاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے اجتناب اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت سے تعاون کریں ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی زیر صدارت عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق نیکٹا میں اجلاس ہوا۔ نیشنل کوآرڈینٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے نگران وزیر داخلہ کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے سکیورٹی اداروں سے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ نگران وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ حساس پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھائی جائے ۔
نگران وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -