نئے ایس ایچ اوز نے تھانوں کو کمائی کا اڈہ بنا لیا ، رشوت کا بازار گرم

نئے ایس ایچ اوز نے تھانوں کو کمائی کا اڈہ بنا لیا ، رشوت کا بازار گرم

لاہور (رپورٹ۔ یو نس با ٹھ) شہر میں لگنے والے نئے ایس ایچ اوز نے رشوت کا با زار گر م کر دیاہے تھانوں کو کما ئی کا اڈہ بنا کر 24گھنٹے پیسے کما نے کے چکر میں مصرو ف دکھا ئی دینے لگے ہیں ۔ان ایس ایچ او زنے اپنے علا قو ں میں قمار بازی اور منشیا ت کے اڈ و ں کو کما ئی کا ذریعہ بنا لیاہے اور شہر میں پولیس کی نگرا نی میں 50سے زا ئد قمار با زی کے بڑے اڈے 24گھنٹے اپنے گھنا ؤ نے جر م میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔تعینات ہونیوالے متعدد ایس ایچ اوز کو اپنے علاقو ں کی آگاہی حاصل نہیں ہے مگر پرانے اہلکاروں نے جرائم پیشہ عناصر سے ان کی ملاقاتیں کروا دی ہیں ۔پنجا ب کے مختلف اضلا ع میں کا نسٹیبل سے لیکر ڈی پی او تک 80فیصد اہلکا روں اور افسرو ں کی تعینا تی کے پیچھے سفا رشیو ں کے لمبے ہا تھ ہیں ۔20فیصد میں سے چند ایک میر ٹ کی بنیا د پر جبکہ با قی ما ند ہ معمو ل کے تبا د لو ں کی ضد میں آکر تعینا ت ہو تے ہیں۔اس حوا لے سے رو ز نا مہ پا کستا ن کی طر ف سے کی گئی تحقیقا ت کے مطا بق پنجا ب با لخصو ص صو با ئی دا رالحکو مت میں سفارشی انسپکٹر رائج کر نے لگے سنئیراور تجر بہ کا ر انسپکٹر کو نظر انداز کر کے سفا رش کے بل بوتے پر انسپکٹرزنے ایس ایچ او شپ حا صل کی لی ہیں ۔انسپکٹر ایس ایچ او شپ کے حصو ل کے لیے شہر کی سیا سی اور با اثر شخصیا ت کومبینہ طور پر لاکھوں روپے دے کر تعینا تی حا صل کر گئے ہیں ۔جبکہ متعدد پو لیس افسر بھی ایس ایچ او لگوانے کے عو ض مبینہ طور پر رشو ت وصو ل کر رہے ہیں ۔۔ غر یب آد می کا کو ئی پر سا ن حا ل نہیں ۔ رشو ت دیئے بغیر تھا نو ں میں مقد ما ت کے اندرا ج کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔

ایس ایچ اوز

مزید : صفحہ آخر