لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے محرر تبدیل کردیئے گئے

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے محرر تبدیل کردیئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے 84تھانوں سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے محرر کو تبدیل کردیا گیا ہے ، تبدیل ہونیوالے محررمیں لاہور کے24تھانوں میں کئی سال سے اپنے قبضے جمارکھے تھے جبکہ اس کے علاوہ پنجاب بھرکے تھانوں کے محرر بھی تبد یل کر دیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد سی سی پی او لاہور اور پنجاب بھر کے آرپی اوز اور ڈی پی اوز نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں، جس کے بعد پنجاب بھر کے تھانوں کے محرروں کو تھانوں سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس میں لاہور کے 84تھانوں کے محررز کو پولیس لائن میں بھجوایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا کہنا ہے نئے محررز کی تعینا تی کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی جارہی ہے اور جلد تعیناتی کر دی جائیگی ۔

محرر تبدیل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...