عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا ،غلام بلور

عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا ،غلام بلور

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ1977 کے بعد سے ملک میں ہونے والے ہر الیکشن میں گڑبڑ ہوتی آ رہی ہے، انتخابات میں فیصلہ عوام کا ہو تو ملک کے لئے اچھا ہوگا، نگراں وزیراعلیٰ سرکاری اہلکاروں کی اے این پی کے خلاف انتخابی مہم کا نوٹس لیں۔غلام احمد بلورنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متفق نہیں ، جج اور جرنیل ریٹائرڈ ہونے کے بعد ختم جب کہ سیاستدان ہمیشہ زندہ رہتا ہے، عدالتی فیصلے سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی، اس سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔

غلام بلور

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...