بھارتی فوج کا مقبوضہ وادی میں قتل عام آپریشن ، ایک اور نوجوان شہید

بھارتی فوج کا مقبوضہ وادی میں قتل عام آپریشن ، ایک اور نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز تحر یک آزادی کے رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل ہی علاقے میں ناکہ بندیاں شروع کردی تھیں اور اس دوران ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کیاجبکہ بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ۔میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کے دورا ن شہید کیااور کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ کرکے اسے تاحال مکمل سیل کررکھا ہے اور عام شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی ہے۔دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام کر رہا ہے، بھارتی فورسز کے مظا لم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں تر جما ن دفتر خارجہ نے کہا حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کیساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ہے، برہان وانی بیس سال کا نوجو ان تھا جس کی زندگی من گھڑت الزامات سے اجیرن بنا دی گئی تھی۔ قابض بھارتی فورسز کے ان مظالم سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ ا نہو ں نے کہا بھارتی فورسز کی جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک چودہ سالہ لڑکی کو شہید کیا گیا۔ آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی اور پانچ سال کے بچے کی بینائی چھینی گئی۔عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارا دیت دلوائے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ آخر -