ن لیگ میں اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں: ماروی میمن

ن لیگ میں اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں: ماروی میمن

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتے پارٹی دوہری پالیسی کا شکار ہے اور ریاستی اداروں پر تنقید کرتی ہے۔ ریاستی اداروں پر تنقید کے حق میں نہیں ہوں ۔ مناسب وقت آنے پر سب کچھ بتادوں گی۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے متفق نہیں ہے۔ ہر کوئی چوہدری نثار اور زعیم قادری جیسی جرات نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی دوہری پالیسی ہے دوہری سے متفق نہیں ہوں ۔ ابھی مناسب نہیں ہے وقت آنے پر سب کچھ بتادوں گی ۔ ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسی سیاست کے انتظار مین ہوں جو لوگوں کی بہتری کیلئے ہو۔

ماروی میمن

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...