کامیابی کے بعد صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح،مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے،محمد عمر جعفر

کامیابی کے بعد صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح،مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے،محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262 چودھری محمدعمر جعفر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

امیدواروں اور کارکنوں کی انتھک محنت کے نتیجہ میں انتخابی پوزیشن میں بہتر ی آرہی ہے، کارنر میٹنگز اور جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت نے مخالفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کینال پارک میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمدعمر جعفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دورعوامی دور ثابت ہوا ہے، عوام کے روزمرہ کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل نے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینال پارک کی پسماندگی کو ختم کرنے کا وقت آنے والا ہے، آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد پینے کے صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی ، چودھری عمر جعفر نے کہا کہ الیکشن 2018 ء میں کامیابی کے بعد گلی، محلوں کے منصوبوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے اس خطے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا، میں بھی اپنے انتخابی حلقے کو مثالی حلقہ بنانے کا خواہشمند ہوں ، عوام مجھے کامیاب کرائیں میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کروں گا۔ اس موقع پر چودھری عمرحمید، رانا امجد،فرید برڑہ اور سیمسن مختار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چودھری عمر جعفر نے اس خطے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں اس کی وجہ سے عوام ان کی انتخابی مہم میں شریک ہے۔
عمر جعفر