ناراض نوجوانوں نے جہان زیب کھچی کو گھیر لایاِ 5سالہ کاکرکردگی کا جواب طلب
میلسی(نمائندہ پاکستان)نواحی قصبہ خانپور میں انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ نے تحریک انصاف کے امیدوار (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی کو بھی عوامی عدالت میں طلب کر لیا گذشتہ شب جب امیدوار صوبائی اسمبلی قصبہ خانپور پہنچے اور خانپور کے ایک مقامی دھڑے نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا کہ اس دوران واپسی پر خانپور کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے انہیں راستے میں روک لیا اور ان کے سامنے خانپو رکے مسائل کا انبار پیش کیا اور ان کی 5سالہ کارکردگی کا بھی حساب مانگا جس پر امیدوار صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے نوجوانوں کو بتایا کہ انہوں نے گذشتہ 5سال اپوزیشن میں گزارے اور (ن) لیگ کی سابقہ صوبائی حکومت نے انہیں ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ بھی جاری نہ کیا گیا جبکہ ان کا خاندان گذشتہ تین ادوار سے مسلسل اپوزیشن میں چلا آ رہا ہے اس لیئے خانپور کی پسماندگی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابقہ اراکین اسمبلی ہیں تا ہم نوجوان انہیں موقع دیں اگلے الیکشن میں اپنی کارکردگی کے ہمراہ ان کی عدالت میں جوابدہ ہوں گا جس پر نوجوانوں نے جہانزیب خان کھچی کا گھیراؤ ختم کر دیا ہے ۔