پی ٹی آئی 25جولائی کو ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی،وسیم خان بادوزئی

پی ٹی آئی 25جولائی کو ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی،وسیم خان بادوزئی

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امید وار پی پی 213 بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ عوامی احتساب کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے یہ الیکشن اپنی نوعیت کا واحد (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

الیکشن ہے جب عوام ماضی میں اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے کارکردگی کا حساب مانگنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور یہ شعور اس مرد آہن عمران خان کی مرہون منت ہے جس نے اپنی زندگی کے22سال عوام کے شعور کو جگانے میں صرف کر دیئے۔ وہ گذشتہ روز یوسی62نورسلطان کالونی میں اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی 25جولائی کے الیکشن میں ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔اس موقع پر ملک امام بخش،رشید چوہان،قاری اسماعیل،جاوید،ملک ساجدپنوار،ملک آصف،یوسف،ملک اقبال،ملک شوکت،حنیف چوہان،اکبر،ناظم، صدیق تھہیم،عبداللہ رشید و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

وسیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...