سید جمیل بخاری ، بیر سٹررحم علی خضر حیات گو پانگ کے قافلے میں شامل

سید جمیل بخاری ، بیر سٹررحم علی خضر حیات گو پانگ کے قافلے میں شامل

علی پور(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید جمیل احمدحسین بخاری اور بیرسٹر رحم علی نے حلقہ این اے 186کے امیدوار سردار خضرحیات خان گوپانگ اورپی پی 273 ملک عبدالعزیز کھلنگ گروپ کی مکمل طورپر حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ہوئے سابق پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید جمیل حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان کی گیرمنصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ورکرز نے ناراضگی کااظہار کیاہے۔پی ٹی آئی ورکرز گروپ کے تمام نظریاتی ساتھی خضرخان گوپانگ اورملک عبدالعزیز کھلنگ کا ساتھ دیں گے۔عوامی تاثرات کے مطابق سید جمیل حسین بخاری کی شمولیت سے خضر حیات گوپانگ گروپ کی جیت یقینی ہوگئی۔اس موقع پر حلقہ این اے 186ایم این اے امیدوار سردار خضرحیات خان گوپانگ نے کہا کہ سید جمیل بخاری کی شمولیت سے ہمارا گرو پ مزید مضبوط ہوا اورہماری کامیابی یقین ہوگئی ہے۔مفاد پرست اورمداری سیاستدانوں کو حلقہ کی عوام مسترد کرے گی،حلقے کی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان شاء اللہ دوستوں کے تعاون سے 25جولائی کو بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔25جولائی کو بالٹی کے نشان سے کامیابی حاصل کرکے علی پورمیں ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔ اس موقع پر ملک سلیم مٹھو، چوہدری اعجاز سرور،سردار کاشف خان گوپانگ، ملک علی بوسن،محبوب کھلنگ،یونس خان گوپانگ، عامر خان گوپانگ آف حمزیوالی،ممتاز خان گوپانگ،ملک جمیل پنوہاں، سعید خان گوپانگ ایڈووکیت،ملک محمد علی گھلوودیگر معزز علاقہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...