ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی اب باری پی ٹی آئی کی ہے ‘ خالد جاوید وڑائچ

ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی اب باری پی ٹی آئی کی ہے ‘ خالد جاوید وڑائچ

ملتان (نیوز رپورٹر)یوسی 93لطف آباد پی پی 211میں رانا برادری بھی نواب عاشق خان بادوزئی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے کاروان میں شامل ہو گئی جس سے الیکشن کا نتیجہ الیکشن سے قبل ہی دکھائی دینے لگا۔اس سلسلے میں نواب عاشق خان بادوزئی کے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

ڈیرے پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی کی مقبولیت اب اس قدر بڑھ چکی ہے کہ این اے 154اور پی پی 211کی تمام یونین کونسلوں میں الیکشن سے قبل ہی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔امید وار پی پی 211چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست تو دفن ہو گئی اب باری ہے پیپلز پارٹی کی جو آخری سانسیں لے رہی ہو کیوں کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے زردری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات صادر ہونے کے بعد اس بات میں کوئی شبہ نہیں بچا ہے کہ شریف خاندان کے بعد اب زر داری کا نمبر لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسی 93لطف آباد میں نواب عاشق خان بادوزئی نے بھی موقع کی مناسب سے بہت ہی دلیرانہ فیصلہ کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور رانا برادری کے بھی شکر گذار ہیں جن کی شمولیت کے بعد اس علاقہ سے پیپلز پارٹی کی سیاست کا بھی صفایا ہو نے جا رہا ہے اور ہم انشاء اللہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے ممبر صوبائی بنا کر ہی دم لیں گے۔ اس موقع پر رانا گل، رانا عابد، چوہدری غفور، محمد اقبال مغل، رانا عابد علی،رانا ارسلان، رانا دلدار ،چوہدری اکمل جٹ اور محمد ناصر جٹ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اورچوہدری خالد جاوید وڑائچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

خالد وڑائچ

Ba

مزید : ملتان صفحہ آخر