سید گروپ کو سرکردہ شخصیات کی حمایت مل گئی ، جیت یقینی

سید گروپ کو سرکردہ شخصیات کی حمایت مل گئی ، جیت یقینی

کبیروالا،بارہ میل ،عبدالحکیم(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) بستی ریحان پور کبیروالامیں مہر محمد اقبال سیال کی قیادت میں قائم 10رکنی کمیٹی نے سید گروپ کے امیدواران(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے مضافاتی علاقہ بستی ریحان پور میں منعقدہ ایک انتخابی اجتماع میں بستی ریحان پور کی متعدد برادریوں کی سرکردہ شخصیات مہر محمد اقبال ،ممتاز احمد بھٹی ،ملک بشیر حسین کھوکھر،ملک طالب حسین کھوکھر،مہرناصر سہو،محمد سخی بھٹی،محمد رمضان کچھی ،الطاف حسین گادھی بھٹی،ملک حق نواز تھہیم مشتمل 10رکنی نے اتفاق رائے سے الیکشن 2018کے انتخابی معرکے میں سید گروپ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں گردیزی کی مکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انکی بھرپور کامیابی کیلئے 25جولائی کو انتخابی ’’گھڑے ‘‘ پر مہرلگانے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سید گروپ میں شامل ہونے اور سید گروپ کے امیدواران کی کامیابی کے دن رات کوششیں بروئے کارلانے کیلئے پرعزم متعدد برادریوں کی مذکورہ شخصیات پیر سید ثمر عباس شاہ،مشتاق حسین بھٹی،ریاض حسین بھٹی،ظفر حسین ،عمر حیات کھرل ساہی،ظہور حسین ساہی،مہر محمد اجمل بدھواآنہ ،سونی خان بھٹہ،مہر مزمل نواز تھہیم،ثقلین خان بھٹہ،پیر سید تصور حسین شاہ،پیر سید صداقت حسین شاہ ،مرید حسین ،مہر قیصر نواز،ملک ساجد حسین کھوکھر،تصور حسین چدھرڑ ،محمد اسلم عرف ننھا جٹ پادھااپنی اپنی برداریوں سمیت امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں گردیزی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔انتخابی جلسے سے امیدوار قومی اسمبلی این اے 150سید فخرامام نے خطاب کرتے ہوئے بستی ریحان پور کی تمام برادریوں کی جانب سے سید گروپ میں شامل ہونے اور بھرپور حمایت کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سیاست میں آنے کا واحد مقصد عوام کو معیار زندگی بلند کرنا ہے ،پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا احتساب کرنے کے دوطریقے ہیں ،ایک حکومت کی سطح پر اور دوسرا عوام کی سطح پرہے ،الیکشن عوام کی سطح پر کرپشن کرنے والوں کا سخت احتساب کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ! سید گروپ کامیابی کے بعد عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار بھرپور اور احسن طریقے سے ادا کرے گا۔سید گروپ کے قائد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 203 ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 25جولائی کے دن عوام اپنی محرومیوں کے ذمہ داروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،سید گروپ کی کامیابی کی صورت میں حلقے کا ہر ووٹر خود کو سید فخرامام ،ڈاکٹر خاور علی شاہ اور سید حسین جہانیاں سمجھے گا اور اپنے ووٹر زکی عزت سید گروپ سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔امیدارصوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے خطاب کہا کہ انشاء اللہ ! اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کامیابی حاصل ہوئی تو بستی ریحان پور سمیت کبیروالا کے تمام علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ،خصوصا بنیادی سہولیات اور تعلیمی اداروں کی فراہمی کو اولیت دی جائے گی ،بستی ریحان پور کے عوام نے متفقہ طور پر جو فیصلہ ہے ،وہ فیصلہ کبیروالا کے عوام کے فیصلے کی تائید ثابت ہوگا۔انتخابی جلسہ سے مہر محمد اقبال سیال،سردار ظفر خان سیال،راؤ عمران مانی ،ممتازاحمد بھٹی،چوہدری قاسم ارائیں،حفیظ سعیدی، راؤ ندیم احمد،ملک بشیر کھوکھر،ملک طالب کھوکھر،مہر ناصر سہو،حق نواز بھٹی،،محمد سخی بھٹی،الطاف گادھی بھٹی،محمد رمضان کچھی،حق نواز تھہیم،پیر ثمر عباس شاہ،محمداسلم ننھا،بادل مسیح اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ ۱۵۰ سے اور پی پی ۲۰۳ سے امیدوار ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنے علاقہ کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ۲۶ گھگھ ،کوٹ گوہر محمد ،۱۲ ڈی ، اور کوٹ گوہر محمد کے مواضعات میں انتخابی جلسوں اور متعدد کارنر مٹینگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر