میرا ماضی بے داغ،خدمت کے جذبے سے الیکشن لڑرہا ہوں،خالد خاکوانی
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ڈاکٹر خالد خان خاکوانی کے اعزاز میں رانا محمد حفیظ سینر نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب حسن آباد ٹاؤن کی رہائش گاہ پر انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن قومی اسمبلی 155سے امیدوار ہوں میرا ماضی بے داغ ہے خدمت کے جذبہ سے حاضر ہوا ہوں چوروں لیٹروں اور فیصلی بیٹروں کو انشاء اللہ عوام کی مدد سے ایسا سبق سیکھاؤں گا کہ یہ دوبارہ کسی کو دھوکہ دینے کی جرت نہیں کریں گے۔اس موقع پر رانا محمد حفیظ،ڈاکٹر وسیم صفدر، راؤ تسور حسین، رانا جنید ستار، مسلم لیگ ن کے رانا مشتاق احمد، رانا عبدالسلام، محمد یوسف، ندیم اقبال گڈو ودیگر شریک تھے۔
خالد خاکوانی