پیپلزپارٹی کی سابق ٹاؤن ممبر ناہید اختر کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیپلزپارٹی کی سابق ٹاؤن ممبر ناہید اختر کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سابق ٹاؤن ممبر شیر شاہ ناہید اختر نے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ساتھیوں سمیت پا ک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں ریاض حسین بیگ، سجاد حسین سندھڑ، شہباز حسین، فیاض حسین بیگ ، فخر علی، منان بھٹی ودیگر کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما این اے 155کے امیدوار کرامت علی شیخ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کرامت علی شیخ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے روز اول سے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے قائدین مصطفی کمال، انیس قائم خانی کی قیادت میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بھی عام انتخابات میں امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مصطفی کمال نے بحیثیت میئر کراچی دنیا بھر کے بہترین میئرز میں اپنا مقام حاصل کیا آج مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پا ک سرزمین پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ایس پی میں شامل ہو نے والے کارکنوں کو جائز مقام دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نہ تو لوڈشیڈنگ ختم کر سکے اور نہ ہی ڈیم بنا سکے پانی بحران کے خاتمے کے لئے ہر سال دو سے تین ڈیم بننے چاہیں ۔

پاک سرزمین

Ba

مزید : ملتان صفحہ آخر