نواز شریف ، مریم کی صفدر وطن واپسی غیر جمہوری قوتوں کی نیندیں اڑ گئیں : اویس لغاری
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) ووٹ کو عزت دو کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی میاں محمد نواز شریف مریم نواز کی وطن (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر این اے191ء سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سردار اویس خان لغاری ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 289سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سید عبدالعلیم شاہ نے مجا ہد آبادمیں میزبان دلشاد علی خان کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ،سجاد علی خان ،طارق علی خان کاکڑ،اعظم علی خان ،شاہد بھٹی ،حماد علی خان ،راؤ اشفاق،مختیار علی خان ،عرفان علی ،زیڈ اے منہاس اور ذوالفقار علی بھٹی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کارنر میٹنگ میں موجود تھی۔جبکہ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز کی سزاؤں کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں نے ہاتھ کھڑے کرکے احتجاج کیااور لاہور میں میاں محمد نواز شریف،مریم نواز کے تاریخی استقبال میں شرکت کا فیصلہ کیا۔سردار اویس خان لغاری ،سید عبدالعلیم شاہ ،دلشاد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہم قید وبند کی صعوبتوں سے نہیں گھبراتے ۔25جولائی کو عوام شیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ووٹ کو عزت دو اور میاں محمد نواز شریف کو سرخرو کرینگے۔