سپریم کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس ملوث افراد کو طلب کرنا خوش آئند ہے،میاں مقصود

سپریم کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس ملوث افراد کو طلب کرنا خوش آئند ہے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جانب سے35ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12جولائی کو طلب کرنا خوش آئند ہے ۔قومی دولت کولوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اقرباپروری اور کرپشن نے اداروں کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔چور، لٹیرے،رشوت خور اور کرپٹ افراد قانونی سقم اور ناقص تحقیقات سے فائدہ اٹھاکرآزاددندناتے پھرتے ہیں مگرکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ملک میں اس وقت روزانہ12ارب روپے اور سالانہ4320ارب روپے کی کرپشن ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔جب تک کرپٹ حکمران ہم پر مسلط ہیں ملک وقوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔
میاں مقصود