25جولائی کو ، جھوت لوٹ مار کی سیاست کا باپ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا : جہانگیر ترین

25جولائی کو ، جھوت لوٹ مار کی سیاست کا باپ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا : جہانگیر ...

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )پی پی 226سے آزاد امیدوار میاں ارشد اقبال ارائیں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

جہانگیر خان ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ میاں ارشد اقبال ارائیں نے این اے 160میں پی ٹی آئی کے امیدوار اختر خا ن کانجو ،پی پی 225میں طاہر حسین خان ملیزئی اور پی پی 226میں رانا فراز نون کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ میاں ارشد اقبال ارائیں اور رانا اللہ نواز کے ہمراہ کہروڑپکا کی مختلف یونین کونسلز سے ن لیگی اہم رہنماؤں نے بھی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں اعلان کرنے والوں میں میاں ریاض احمد، چوہدری محمد اقبال، حاجی رحیم بخش ارائیں، حافظ محمد اظہر ارائیں، ملک حنیف پہوڑ ایڈووکیٹ،خالد پہوڑ،ملک مختیار ارائیں،ملک غلام سرور ارائیں، مہر محسن شہزاد،طاہر اقبال،میاں عمران پل مسہ کوٹھہ،ڈاکٹر غلام مصطفی بھٹہ،مہر افضل گجر،مہر ممتاز ارائیں،حاجی میاں عاشق،رب نوازارائیں،چوہدری زین شکور،میاں غلام مرتضیٰ،میاں اسلم ارائیں و دیگر شامل ہیں ۔جہانگیر خان ترین دنیا پو ر کے چک نمبر 342ڈبلیو بی پہنچے جہاں ن لیگ کے اہم رہنما سیفل خان بلوچ نے شہید کانجو گروپ سے 30سالہ رفاقت ختم کرکے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں اکرم خان بلوچ،ملک عبدالرشیدرڈ،افضل چنٹر،ملک شفیع کھوکھر،ملک اکرم گھلو،مہر رفیق جوتا،چوہدری امجد علی نمبردار،رمضان مہار،چوہدری ادریس ارائیں و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری زوار حسین وڑائچ ، چوہدری نواز وڑائچ،ڈاکٹر کامران عباس اعوان و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔کارکنوں سے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ الیکشن سے پہلے لودھراں سے ن لیگ کا صفایا کردیں گے لودھراں نے تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے۔جنوبی پنجاب صوبہ اس علاقہ کے لوگوں کے لئے نعمت ہوگا۔ کسانوں کو خوشحال بنائیں گے اور انہیں فصلوں کی پوری قیمت ادا کریں گے۔نئے ڈیم بنا کر پانی کی قلت کو پوراکرینگے۔زرداری اور نوازشریف نے بھاشا ڈیم بنانے میں دلچسبی نہیں لی۔زرداری کو چورکہتے ہیں مگر میاں برادرا ن زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں۔شریف برادران نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا مگر انکی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...