این اے 186:اسلامی تحریک کی طرف سے خضر حیات گوپانگ کی حمایت کا اعلان

این اے 186:اسلامی تحریک کی طرف سے خضر حیات گوپانگ کی حمایت کا اعلان

علی پور(نمائندہ پاکستان)علی پورمیں امام بارگاہ قصرزہرہ گھلواں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی صدر اسلامی تحریک پاکستان (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سید غضنفر عباس نقوی نے کہا کہ ہمارے قائد ملت جعفریہ سید علامہ ساجد علی نقوی نے حلقہ این اے 186کی رپورٹ طلب کی۔یہاں سے رپورٹ بھیجی گئی تو انہوں نے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو منتخب کیاکہ اس حلقہ میں جو بھی فیصلہ ہوگا صوبائی صدر اس کی تائید کرے گا۔مرکزی قیادت قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی واضح ہدایت پر حلقہ این اے 186میں ایم این اے کے امیدوارسردارخضرحیات خان گوپانگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا اسلامی تحریک پاکستان25جولائی کوحلقہ این اے 186 سردار خضرحیات خان گوپانگ کے انتخابی نشان بالٹی پر مہر لگا کربھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ حلقہ این اے 186میں اسلامی تحریک پاکستان سردارخضرحیات خان گوپانگ کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔اس موقع پرچیف آف گھلواں محمدعلی گھلو کی کاوشوں سے تحصیل صدر قاری قربان ،گلزار عباس نقوی پنجاب ممبر امن کمیٹی وصوبائی نمائندہ صوبہ پنجاب،سید خضرعباس نقوی ضلعی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان ،ملک خضرعباس گھلو ایڈووکیٹ سابق تحصیل جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان،ملک محمدنواز بوبرہ یونٹ صدرگھلواں ،ملک ثمر عباس گھلو جنرل کونسلرu/c گھلواں،ملک شہباز علی گھلو،ملک جواد حسین گھلو،ملک مداح حسین گھلو نے بھی خضرحیات گوپانگ کی حمایت کااعلان کیا۔حلقہ این اے 186 ایم این اے کے امیدوار سردار خضرحیات خان گوپانگ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان مظفرگڑھ کی حمایت پر قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی،سبد سبطین حیدر سبزواری اورضلعی قیادت کا بے حدمشکور ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر