دھواں دھار الیکشن مہم ‘ مخالفین کو میدان سے بھگائیں گے ‘ ظہیر ا لدین علیزئی

دھواں دھار الیکشن مہم ‘ مخالفین کو میدان سے بھگائیں گے ‘ ظہیر ا لدین علیزئی

ملتان(نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 214 ظہیر الدین خان علیزئی اور ضلعی سیکرٹری جنرل حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے جوش (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

و جذبہ اور مختلف برادریوں کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت و شمولیت کے عمل نے مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں ‘ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک میں انقلابی تبدیلیوں کو متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں بنیادی ضروریات زندگی ہر پاکستانی کو دہلیز پر میسر ہونگی ۔ ظہیر الدین علیزئی کی کامیابی درحقیقت آپ سب کی کامیابی ہے اور کرپشن زدہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 10 بودلہ ٹاؤن ‘ یونین 2 الخیر کالونی ‘ یونین 68 زکریاٹاؤن ‘ یونین کونسل 7 محمدی محلہ ‘ یونین کونسل 6 عثمان آباد عید گاہ ‘ یونین کونسل6 چاہ ٹویہ تقی والا ‘ یونین کونسل 10 محمود آباد ‘ یونین کونسل 4 گلگشت میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سٹی سینئر نائب صدر خالد خان مہمند نے ساتھیوں اقبال چوجکزئی ‘ عتیق خان بلوچ ‘ جاوید بلوچ ‘ عمیر احمد جنجوعہ ‘ اشفاق بھٹہ ‘ شیخ محمد عرفان حفیظ ‘ شیخ محمد طارق ‘ عامر بلوچ ‘ نصیر بلوچ ‘ خلیل بلوچ ‘ فرقان اعجاز بلوچ ‘ سید توقیر حسین شاہ ‘ ڈاکٹر حافظ محمد طارق سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار ظہیر الدین خان علیزئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی صدر شمیم عباس ‘ ڈاکٹر سعید ملک واہلہ‘ سلیم خان ملیزئی ‘ فدا حسین ‘ محمد ذیشان احمد ‘ وقاص ترین ‘ طاہر حسین ‘ ڈاکٹر نصیر احمد ‘ شیخ عمران اسلم ‘ چاچا محمد صدیق ‘ وقاص احمد ‘ ارشاد احمد ‘ شیخ اجمل ‘ ظہور بھٹی ‘ زاہد خان ‘ فاروق بھٹی ‘ عثمان بھٹی ‘ فدا بخش پنوار ‘ حفیظ اﷲ یار ‘ صابر پنوار ‘ فاروق پنوار ‘ شیخ محمود الحسن ‘ امیر خان نیازی ‘ زیب ‘ منظور ‘ فیصل خان ‘ رشید کھیڑا ‘ رانا شکیل ‘ چوہدری ارشد ‘ دانش مشتاق ‘ محسن واہلہ ‘ عبدالشکور ‘ حافظ ہارون ‘ بلال خان ‘ ناصر ‘ سید رضوان نے بھی خطاب اور حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...