شہباز شریف کے تاریخی جلسے نے سیاسی کایا پلٹ دی،امیدوار این اے169چوہدری نورالحسن تنویر

شہباز شریف کے تاریخی جلسے نے سیاسی کایا پلٹ دی،امیدوار این اے169چوہدری ...

ہارون آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 169چوہدری نور الحسن تنویرنے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف

(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے تاریخی جلسہ عام نے ہارون آباد ،فورٹ عباس سمیت ضلع بہاولنگر کی سیاسی کایا پلٹ کر رکھ دی ہے اور مسلم لیگ (ن) مکمل اور واضع کلین سیویپ کرے گی نہر ی اور پینے کے صاف پانی ،دانش سکول اور ہارون آباد ،فورٹ عباس کو ڈبل روڈ بنانے جیسے میگا پراجیکٹس مطالبات کو منظور کرکے اس کی ذمہ داریاں براہ راست خو د سنبھالنے کا وعدہ کر کے عظیم اور سنگ میل اقدام کیا ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمد شہباز شریف جس کا م کا وعدہ کر لیں اس کو پورا کر کے دکھاتے ہیں عوام 25جولائی کا شیر پر مہر لگا کر اپنے علاقے کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی بنیاد رکھیں گے عوام اس بار مضبوط جماعت اور مضبوط امیدواروں کو کامیاب بنانے کا عزم کر چکے ہیں اور مسلم لیگ ( ن) نے حلقہ میں ایسے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جو قیادت سے براہ راست اپنے علاقے کی ترقی پر بات کر کے میگا پراجیکٹس لانے کے جذبے سے سرشار ہیں اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی ،ملک قمر اعوان ،راجہ شاہد مسعود و دیگر بھی موجود تھے ۔

Bac

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...