ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، 25جولائی کو شیر،جیپ کی جیت یقینی ہے،احمد یار ہنجرا

ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، 25جولائی کو شیر،جیپ کی جیت یقینی ہے،احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہنجرا خاندان نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی۔ عوام 25جولائی کو شیر اور جیپ پر مہر لگا کردھرنا سیاست کو روکیں۔ مسلم

(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تاریخ ساز فتح حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار امسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 279سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے وارڈ نمبر11,12,13میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخالفین ہمارے اوپر الزام لگاتے ہیں کہ کوٹ ادو میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہنجرا خاندان نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جس میں تعلیم ‘ صحت اور سڑکات کے شعبہ میں بے پناہ کام کروائے گئے ہیں۔عوام ان شعبدہ باز سیاست دانوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو مسلم لیگی کارکن اپنے گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں۔ قبل ازیں انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے عہدہ دار چوہدری محمد عبداللہ مسلم لیگ(ن) صوبائی کونسل پنجاب کے ممبر ہارون رشید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام فصلی بٹیروں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ ہنجرا خاندان کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں اور قومی نشست پر ملک سلطان محمود ہنجرا کے نشان جیپ اور صوبائی نشست پر ملک احمد یار ہنجرا کے نشان شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں۔ اس موقع پر سابقہ سٹی کونسلر چوہدری محمد طاہر پرنس ‘ حاجی محمد ندیم اقبال چوہدری‘ حافظ محمد وسیم‘ چوہدری محمد کامران‘ چوہدری محمد عمران‘ عارف غفار‘ چوہدری نعیم جاوید‘ ظہیر احمد انصاری‘ باؤ مشتاق احمد‘ ریحان شیخ‘ چوہدری شعیب‘ محمد اقبال انصاری‘ حاجی ممتاز احمد‘ قاری وقار احمد‘ چوہدری عبدالرزاق‘ چوہدری محمد عثمان‘ چوہدری محمد عبداللہ ندیم‘ چوہدری عبدالہادی‘ چوہدری عبدالاحد ‘ محمد عثمان‘ محمد ریحان اور دیگر سینکڑوں مسلم لیگی کارکن موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...