مخالفین جھوٹ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں،ووٹرز ہوشیار رہیں،بلیغ الرحمان
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ این اے170 انجینئربلیغ الرحمن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کوعوام کے دلوں
(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
سے نہیں نکالاجاسکتا انتخابات میں مسلم لیگ ن واحدقوت بن کرابھرے گی وہ بستی ساملاں میں ڈاکٹرعمیررضوان اوراعجاز عباسی کی طرف سے منعقدہ کارنرمیٹنگز سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ بہاولپورکے عوام کوسول ہسپتال ، سیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی سنٹر، کڈنی ٹرانس پلانٹ یونٹ اوریونیورسٹیوں کی صورت میں تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی عوام دوستی کاواضح ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ سابقہ دورحکومت میں انہوں نے بہاولپورکوترقی یافتہ بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں اگرآئندہ عوام نے موقع دیاتودریائے ستلج پرجھیل اورذخیرہ پارک کے عوامی منصوبوں کی تکمیل پرتوجہ مرکوز کی جائیگی۔ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاکہ مخالفین صرف الزام تراشی جھوٹ اورانتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کوگمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن بہاولپورکے باشعور عوام ان کی کسی بات پردھیان نہیں دیں گے ، اس موقع پرملک ظہیراقبال چنر اورڈاکٹر راناطارق نے بھی خطاب کیا۔