تحریک انصاف کی جیت سے عوامی مسائل حل ہوں گے،سیف الدین کھوسہ

تحریک انصاف کی جیت سے عوامی مسائل حل ہوں گے،سیف الدین کھوسہ

دراہمہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کی جیت عوام کی جیت ہو گی میاں برادران نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف

(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

عوام کے دلوں میں بستی ہے آئندہ انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 288 سردار سیف الدین خان کھوسہ نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا پاکستان تحریک انصاف کا منشور اتنا جامع اور میرا ارادہ اتنا مضبوط ہے کہ انشاء اللہ حلقہ کی عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا عوام 25 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگا ئیں میں یقین دلاتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی جیت عوام کے مسائل کے حل کی چابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے آج مہنگائی عروج پر ہے۔ اور غریب بے روزگاری نے غریبوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس کے بعد سردار سیف الدین خان کھوسہ نے میاں فیاض احمد قریشی کے الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا ،بعدا زاں، نور خان ڈولہڑ ، رند بردری، سکھانی برادری، پتافی برادری، لسکانی برادری، کھوسہ برادری ، برا برادری ،،چنڑ برادری، ڈولہڑ برادری سردار سیف الدین خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔ اس موقع پر میاں آصف قریشی ، میاں آفتاب قریشی ، سید سمیع اللہ شاہ ، اجمل خان گشکوری ، عبدالرشید خان گشکوری ، اصغر خان کھوسہ، مشتاق احمد سنجرانی ، فرحت کھوسہ،مدثر خان گشکوری، محمد سلیم چنڑ ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

سیف الدین

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...