(ن)لیگ کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی،میاں ثاقب خورشید

(ن)لیگ کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی،میاں ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے نا مز د امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 234میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ مسلم

(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

لیگ(ن) کی عوامی حکومت نے گزشتہ پا نچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیا تی کام کرائے ہیں اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے ، ہمارے قائد میاں محمد نوا زشریف کے خلاف حالیہ فیصلہ پچھلے فیصلوں کا تسلسل ہے انشاء اللہ میاں برادران سرخرو ہونگے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کر تے ہوئے کیا اس موقع پر انکے سیا سی جانشین میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا سورج انتخابی نشان شیر کی کا میا بی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ، مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھراقتدار میں آئے گی اورادھورے ترقیا تی منصوبے مکمل کرائے گی اس موقعہ پر سیاسی جا نشین میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ نے کہاکہ میاں خورشید انو ر گروپ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا۔

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر