نوجوان،خواتین ووٹ دیکر نئے ڈیرہ غازی خان کی بنیاد رکھیں،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

نوجوان،خواتین ووٹ دیکر نئے ڈیرہ غازی خان کی بنیاد رکھیں،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پی پی 289سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ 9دیگر درخواست (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

گذاروں کے مقابلوں میں پارٹی کا مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ تبدیلی کا نشان میرٹ اور ورکر کی جیت ہے دیگر تمام درخواست گذار بھی پارٹی کا سرمایہ ہیں انکی اکثریت پارٹی فیصلے کے حق میں خوش دلی سے دستبردار ہوچکی ہے جن میں اخوند ہمایوں رضا ، اقبال ثاقب ، ذوالقرنین نتکانی ، یونس خٹک ، شیخ سلیم نمایاں ہیں جن کی میں تہہ دل سے مشکور ہوں وہ پی ٹی آئی 289کے مرکزی الیکشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریہ کے لیے میری خدمات اور قربانیاں ڈی جی خان کے عوام کے سامنے ہیں ڈی جی خان کے لیے میری سماجی خدمات اور اسے پھلاں دا سہرا بنانے کے لیے میرا عزم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مجھے یقین ہے ڈیرہ غازی خان کی عوام خاص طور پر نوجوان اور خواتین مجھے ووٹ دیکر نئے پاکستان اور نئے پنجاب اور نئے ڈیرہ غازی خان کی بنیاد رکھیں گے اس موقع پر اسلم بزدار ، قاسم بزدار ، احسب ، راشد ، شہزاد ، وقار ، جمیل ، خالد ، ریاض ، حبیب اور خواتین میں فاطمہ ، فرزانہ ، کشف ، فوزیہ ، اسماء ، ربیعہ ، زرینہ ، پروین اور دیگر خواتین نے کمپئین میں بھر پور حصہ لیا ۔

شاہینہ نجیب

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...