درکھانہ بار اور کھگہ بار میں جلد ترقیاتی کام شروع کرائیں گے،احمد یار ہراج

درکھانہ بار اور کھگہ بار میں جلد ترقیاتی کام شروع کرائیں گے،احمد یار ہراج

عبدالحکیم (سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ ۱۵۱ سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار احمد یار ہراج نے کہا کہ درکھانہ بار اور کھگہ بار

(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں جو ترقیاتی کاموں کو معطل رکھا گیاہے کامیابی کے بعد انشاء اللہ ان کو دوبارہ شروع کی جائے گا ان خیالات کا اظہار سردار احمد یار ہراج نے ۶ ڈی درکھانہ میں راجوآنہ برادری کے محمد ریاض راجوآنہ سیال اور مہر زاکر حسین راجوآنہ سیال کی جانب سے دئے گئے ظہرانے سے علاقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بطور چئیرمین انھوں اس علاقے میں بھی ترقیاتی کام کروائے اب اگر عوام نے کامیاب کرایا توایک پھر ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے گا اور اس عالقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ہراج گروپ کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی جعفر حسین سرگانہ ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم ،کے علاوہ راجوآنہ سیال برادری کے مہر ریاض حسین ، مہر ذاکر حسین ، شبیر مراد، نذر حسین مہر نور ، جاوید راجوآنہ سیال کے علاوہ چوہدری وکیل گجر ، جاوید چوغطہ ، راجہ اصغر ، ظہور مغل کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سردار احمد یار ہراج اور سردار حامد یار ہراج کو مکمل حمائت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انکو اس علاقے سے کامیاب کرانے کا عہد کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر