مینگو فیسٹیول ، ملتان میں تیاریاں شروع ، باغبانوں سے رابطوں کا فیصلہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ملتانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے عالمی مینگو فیسٹویل منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مینگو فیسٹویل 13جولائی تا16جولائی ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔ مینگو فیسٹویل میں دنیا بھر سے سفارت کار، کاروباری کمپنیاں اور ایکسپورٹرز شرکت کریں گے۔مینگو فیسٹویل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر میر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
نواز نے کی جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی بھی شریک ہوئے۔ اے ڈی سی ڈاکٹر میر نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹویل اس خطے میں نئی روایات کو جنم دے گا۔ عالمی سطح پر پھلوں کے بادشاہ آم کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوسکے اور کاروباری نظام بھی اپ گریڈ ہو ،اس سلسلے میں مینگو فیسٹویل مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مینگو فیسٹویل کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جائیں اور شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے بتایا کہ 3روزہ مینگو فیسٹویل میں آم کی تمام اقسام رکھی جائیں گی جبکہ بچوں کے لئے گیم شو،میوزیکل نائٹ اور کوئز شو بھی ہوگا۔
مینگو فیسٹیول
Back