ملتان میں صٖائی مہم شروع ، شکایت سیل کو بھی فعال کرنیکا حکم

ملتان میں صٖائی مہم شروع ، شکایت سیل کو بھی فعال کرنیکا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں صفائی مہم آج سے شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جو 15روز تک جاری رہے گی اس ضمن میں 140گاڑیوں(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کو ان روڈ رکھنے اور آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو فیلڈ سٹاف کی 100فیصد حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی /ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس کا دورہ کیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین / ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے شکایت سیل کومزید فعال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آمدہ شکایات اور انکے فوری حل کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں انہوں نے دوران بریفنگ منیجنگ ڈائریکٹر کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان شہر کو ہر حال میں خوبصورت اور صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملتان شہر کوصاف ستھرا کرنے کیلئے فوری طور پر ایک جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس پلان کے تحت ملتان کی تمام یونین کونسلز کو باری باری مکمل طور پر صاف کرایا جائے انہوں نے سڑکوں اور گلیوں میں ملبہ کی موجودگی کا بھی سختی سے نوٹس لیا اور کہا جن لوگوں نے یہ ملبہ پھینکتے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کئے جائیں۔چیئرمین/ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود شہر کا دورہ کریں گے اور صفائی کے عمل کو چیک کریں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چیئرمین/ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں صفائی کا جامع پلان مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردیا ہے اس پلان کے تحت شہر بھر میں ہفتہ صفائی منایا جائے گا اورمرحلہ وار شہر کی تمام یونین کونسلز میں مکمل صفائی کرائی جائے گی اورایک خصوصی میٹنگ میں منیجر آپریشن عثمان خورشید، سیکٹر انچارجز ، سینٹری انسپکٹرز، مانیٹرنگ آفیسر ز کو اس پلان پر عمل درآمد کرنے بارے ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے کام میں کسی قسم کی روکاٹ یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ایسا کرنے والے کیخلاف فوری طورپر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رپورٹ چیئرمین/ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی۔انہوں نے منیجر ورکشاپ رانا نثار صلاح الدین کو ہدایت کی کہ ہفتہ صفائی کے دوران تمام گاڑیاں آن روڈ رکھی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر