نشتر ہسپتال ، معطل ایم ایس کے دور میں بھرتیوں ادویات خریداری سمیت دیگر ریکارڈ طلب

نشتر ہسپتال ، معطل ایم ایس کے دور میں بھرتیوں ادویات خریداری سمیت دیگر ...

ملتان(وقائع نگار) نیب ملتان نے نشتر ہسپتال کے معطل ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمٰن قریشی کے دور میں بھرتیوں ،ادویات کی فراہمی ،(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بلوں کی ادائیگی ودیگر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔نشتر انتظامیہ کو قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن قریشی کے دور میں گریڈ ایک تا 16 کی بھرتیوں ،بھرتی کا معیار ،طریقہ کار ،آسامیاں کو تشہیر کرنے ،فہرست ،انٹرویوز کے نتائج ،لیکشن کمیٹی ،بھرتیوں کے مروجہ طریقہ ،ریکروٹمنٹ رولز 2003ء بمعہ ترامیم،دیگر متعلقہ ریکارڈ ،چارج نرسوں کا فروری 2017ء سے اب تک ڈیوٹی روسٹر،ادویات و لوکل پرچیز ادویات کی فراہمی ،سرجیکل آئی سی یو میڈیکل ،آپریشن تھیٹر اور ہسپتال میں عدم دستیاب ادویات کی صورتحال ،عملہ صفائی ،صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکدار کو ادائیگی کے بل نیب کو دیئے جائیں۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں صفائی کا ٹھیکہ بہت زیادہ ریٹ پر دیکر ٹھیکدار کو فائدہ پہنچایا گیا جبکہ ایم ایس اختیار نہ ہونے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکہ میں بھی تین تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے توسیع تین مرتبہ کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر