میلسی ‘ قومی حلقہ 165 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3 لاکھ 86ہزار

میلسی ‘ قومی حلقہ 165 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3 لاکھ 86ہزار

میلسی (سپیشل رپورٹر) میلسی کے حلقہ این اے نمبر165میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ 86ہزار581ہے مرد ووٹرز (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی تعداد ایک لاکھ 66ہزار719ہے اس حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 297،مرد 73خواتین کیلئے 66اورمرد وخواتین کیلئے مشترکہ 158پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں پولنگ بوتھوں کی تعداد 632مردانہ 349اورخواتین کیلے 263بوتھ قائم کئے گئے ہیں اورکل عملہ 2ہزار490تعینات کیاجائے گااس حلقہ میں کل یونین کونسلوں کی تعداد 31ہے حلقہ پی پی 235میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 93ہزار879مردانہ ووٹرز ایک لاکھ 10ہزار290خواتین ووٹرز کی تعداد 83ہزار589ہے اس حلقہ میں 18یونین کونسلز ہیں کل پولنگ اسٹیشن 159مردانہ 31خواتین کیلئے 29مردوں اورخواتین کیلئے مشترکہ 99پولنگ اسٹیشن ہیں حلقہ پی پی 236میں کل رجسٹرڈ ووٹرکی تعداد ایک لاکھ 92ہزار702مردانہ ایک لاکھ 9ہزا ر572خواتین ووٹرز 83ہزار130ہے کل پولنگ اسٹیشن 138مرانہ 42خواتین کیلئے 37مردوں اورخواتین کیلئے مشترکہ 59پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اس حلقہ میں ایک میونسپل کمیٹی اور13یونین کونسلز ہیں ۔

این اے165

مزید : ملتان صفحہ آخر