بجلی 3 سے 5روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونیکا امکان

بجلی 3 سے 5روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونیکا امکان

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی کی نئی قیمتوں کا تعین(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کردیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن ہونے پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو) ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ( کیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ( سیپکو) کومالی سال 17۔2016ء اور 18۔2017کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ( میپکو ) کیلئے نئی قیمت کا تعین پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کی صورت میں بجلی 3 روپے سے 5 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو جائے گی۔

نئی قیمت

مزید : ملتان صفحہ آخر