سزا اور جیلوں کی دھمکیاں نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتیں،حماد نواز ٹیپو

سزا اور جیلوں کی دھمکیاں نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتیں،حماد نواز ٹیپو

خان پوربگاشیر( نمائندہ پاکستان )میاں نواز شریف کا جرم سی پیک ‘موٹروے‘میٹروجیسے ملکی ترقی کے عظیم الشان منصوبے ہیں۔یکطرفہ

(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

احتساب سے عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کم نہیں کی جاسکتی‘عوام کے دل میاں نوازشریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگاکر میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن ) کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی برائے حلقہ این اے182 حماد نواز خان ٹیپونے ’’پاکستان‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم عدل اور اداروں کااحترام کرتے ہیں مگر یکطرفہ احتساب انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتاسزااور جیلوں کی دھمکیاں نوار شریف کا راستہ نہیں روک سکتیں۔نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے سی پیک اور موٹر وے جیسے عظیم الشان منصوبوں سے پاکستان کوترقی کی راہوں پر گامزن کیا۔میاں نواز شریف عوام کا پسندیدہ لیڈر ہے کیوں کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں‘انتخابات قریب ہیں ایسے وقت میں ان کے خلاف فیصلوں سے کیا ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی کرلیا جائے میاں نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتالوگ میاں نواز شریف کو چاہتے ہیں تو ان کے دلوں سے میاں نواز شریف کو کون نکال سکتا ہے۔جوکھیل کھیلا جارہا ہے قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے میاں نواز شریف جھکنے والے نہیں پوری قوم اپنے قائد کے ساتھ ہے۔25جولائی عوامی فیصلہ نواز شریف اورمریم نواز کے حق میں آئے گا۔

حماد نواز

مزید : ملتان صفحہ آخر