سٹارم فائبر آپٹک انٹرنیٹ کی ملتان شہر میں سروسز شروع، زبردست پذیرائی
ملتان ( خصوصی رپورٹر)StormFiber فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی معروف کمپنی نے ملک بھر میں اپنی توسیع کے پیش نظر ملتان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے توسیعی منصوبے میں اس نئے سنگ میل کا اعلان مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک میڈیا ایونٹ میں کیا گیا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
(بقیہ نمبرصفحہ12پر )
۔ StormFiber نے ملتان میں اپنی سروسز کا آغاز گلگشت، ذکریا ٹاؤن، بوسن روڈ، شالیمار، سبزہ زار اور واپڈا ٹاؤن کے اہم ترین علاقوں میں کر دیا ہے اور جلد ہی ملتان بھر میں اپنا توسیعی منصوبہ مکمل کرے گا۔ صوفیوں کے شہر کے طور پر شناخت رکھنے والا ملتان ایک خوشحال شہر ہے۔ یہاں متعدد کاروباری منصوبوں کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کا ایک وسیع جال ہے جبکہ اس شہر میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی اور این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جن کے باعث ملتان شہر ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔StormFiber کی سروسز کے آغاز سے ملتان شہر کو عالمی میٹروپولیٹن شہروں سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی اور تیز ترین انٹرنیٹ سروسز کی بدولت ملتان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صارفین کو نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے StormFiber کا مقصد ایچ ڈی ٹیلی ویژن اور کرسٹل کلیئر وائس سروسز کے ساتھ Fiber To The Home (FTTH) انفراسٹرکچر پر انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ StormFiber ملکی ترقی میں اپنی منفرد سروسز سے اہم کردار ادا کر کے پاکستان کو خوشحال مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں مدد کرے گا۔ Cybernet کے CEO دانش علی لاکھانی نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہر گھر کو FTTH ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین انٹرنیٹ سروسز کی رسائی حاصل ہو مگر فائبر کی بڑھتی ہوئی لاگت کے پیش نظر FTTH کی توسیع میں تاخیر کا سامنا درپیش ہے۔ ان مشکلات کے باوجود سائبر نیٹ اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی جانب گامزن ہے۔
انٹرنیٹ