سیاست کو عباد ت سمجھا ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے : چوہدری ارشاد ارائیں

سیاست کو عباد ت سمجھا ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے : چوہدری ارشاد ارائیں

بو رے والا (تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی امیدوار حلقہ پی پی 230بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ اپنے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

5سالہ دور اقتدار میں تعلیم ،صحت ،زراعت اور ڈویلپمنٹ میں اربوں روپے کے فنڈز سے منصوبے مکمل کیے ہیں بورے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دل کا وارڈ ،ہسپتال کی اپ گریڈیشن ،دیہات میں سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نئے کمروں کی تعمیر ،دیہات سے شہر تک پکی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،شہر میں منی بائی پاس بورے والا تا چیچہ وطنی روڈ ،نئے پارکس کی تعمیر ،اور سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیمیں انہی کی کاوشوں سے مکمل ہوئیں جس سے تحصیل بھر کی عوام مستفید ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی الیکشن مہم میں مختلف جگہوں پر منعقدہ کارنر میٹنگز میں کیاچوہدری ارشاد احمد آرائیں جب عارف بازار میں پہنچے تو تاجروں نے ان کا والہانہ استقبال تاجر رہنماؤں عبدالرحمان ،شہزاد مصطفی،جیولر رانا تبارک،رانا نیاز المعروف چاچا بشیر ،حاجی ریاض ،ملک اشتیاق ،ملک اشفاق ،چوہدری وسیم آرائیں و دیگر رہنماؤں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا قبل ازیں چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے چک نمبر 461ای بی میں بھی ایک کارنرمیٹنگ کی جس میں میاں شہباز احمد گروپ کے سینکڑوں افراد نے انہیں غیر مشروط طور پر اپنی حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ اس نے ہمیشہ ایمانداری سے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی ہے اور کبھی عوام سے ایسا وعدہ نہیں کیا جو وہ پورا نہ کر سکے ہوں یہی وجہ ہے کہ آج وہ اپنی الیکشن کیمپین میں عوا م کے سامنے ووٹ مانگتے وقت شرمندہ نہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو عوام گھڑے کے نشان پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کرائیں ،کامیاب ہو کر ووٹرز کوکبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر