منتخب ہوکر تحصیل لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دلائیں گے، قطب فرید کوریجہ

منتخب ہوکر تحصیل لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دلائیں گے، قطب فرید کوریجہ

لیاقت پور(نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 175خواجہ قطب فرید کوریجہ نے کہا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ہے کہ اللہ کی ذات کو راضی کرنے کے لیے سیاست بہت بڑا ذریعہ ہو سکتی ہے مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے گناہ گاروں کی بھی بخشش ہو سکتی ہے سابق سٹی نائب ناظم حاجی محمد اکرم وسیر کی طرف سے مہر آباد میں منعقدہ اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخادیم محسن آباد گزشتہ 33سال سے تحصیل لیاقت پور کے حکمران ہیں مگر لیاقت پور پنجاب کا پسماندہ ترین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہے شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ جبکہ گٹر ابل رہے ہیں پینے کا سیوریج ملا پانی فراہم ہو رہا ہے معیاری تعلیمی ادارے موجود نہیں قطب فرید کوریجہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال اپوزیشن میں رہے اس دوران انہیں صرف 2کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر تحصیل لیاقت پور کو ضلع کا درجہ اور شہر کو ماڈل سٹی بنائیں گے اس موقع انہوں نے حمایت کرنے پر بزرگ سیاست دان سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری عبدالغفور خاں ایڈووکیٹ ،سابق سٹی نائب ناظم حاجی محمد اکرم وسیر ،میونسپل کونسلر ز حاجی محمد یامین ،اجمل وسیر ،جٹ برادری کے رہنماء چوہدری محمد خاں لاہوری اور سابق کونسلر ریاض عباسی کا شکریہ ادا کیااس سے قبل مذکورہ نمائندہ افراد نے حلقہ این اے 175سے پی پی پی امیدوار خواجہ قطب فرید کوریجہ کی حمایت کا اعلان کیا اجتماع میں خواجہ سلطان کوریجہ ،قاضی سراج احمد ،سید غفار شاہ ، سید عطاء حسین شاہ ،جام جاوید اختر لاڑ ،احمد منصور جامی ،رائے اللہ دتہ ،سید سلطان احمد مہروی ،حاجی منظور احمد ،ملک احمد بخش ،حاجی بشیر احمد ،قاری محمد اکرم ،صدام لاہوری ،اور مہر آباد کچی منڈی کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی واضح رہے کہ حاجی محمد اکرم وسیر اور ان کے گروپ نے مخادیم محسن آباد سے 40سالہ رفاقت توڑ کر خواجہ قطب فرید کوریجہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر