(ن)لیگ ملک کی بڑی جماعت،لیڈروں پر مقدمات ہوتے رہتے ہیں،ریاض پیرزادہ

(ن)لیگ ملک کی بڑی جماعت،لیڈروں پر مقدمات ہوتے رہتے ہیں،ریاض پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)لیڈروں پر مقدمات قائم ہوتے رہتے ہیں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے ادارے تباہ ہو چکے ہیں ہمارے گروپ نے حاصل پو رکی تعمیر و ترقی کے لیئے بھر پور کام کیا ان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ ایکس ایم پی اے محمدافضل گل مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ نے مجھے چار دفعہ ایم این اے بنایا آئندہ بھی بنائیں گے ہمارا مقصد علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے لیڈورں پر مقدمات ہوتے رہتے ہیں جیلوں میں جاکر ہی کامیاب لیڈر بنتے ہیں انہوں نے کہاکہ میڈیا ایک مخصو ص ساز ش کے تحت ہماری پگڑیا اچھالتا ہے دھرنوں کی وجہ سے ملک کو مسائل میں دھکیل دیا گیا تھا ہم آئندہ بھی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر چوہدری عامر مقبول ، خادم حسین گل، رشید کچھی، منور حسین مغل ، اعجاز احمد اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ریاض پیرزادہ