حکومت میں آکر خطے کی محرومیاں ختم کر یں گے: طارق بشیر چیمہ

حکومت میں آکر خطے کی محرومیاں ختم کر یں گے: طارق بشیر چیمہ

حا صل پور( نمائندہ پاکستان )ن لیگ نے ملک کو مسائل میں دھکیل دیا ان خیالات کا اظہارحلقہ NA171 ایم این اے کے آزاد امیدوار (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

چوہدری طارق بشیر چیمہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سابق نمائندوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی قوم کا پیسہ چوری کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ق ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے سابق ا میدواروں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ق کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا حکومت میں آکر خطہ کی محرمیوں کا ازالہ کرے گی لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...