نوازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کرکے دل جیت لئے ، عامر سعید انصاری ،عبدالوحید ارائیں

نوازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کرکے دل جیت لئے ، عامر سعید انصاری ،عبدالوحید ...

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یو سی نمبر25محلہ احمد آباد میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک اسلم ڈوگر کونسلر نے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اپنی پوری ڈوگر برادری کی طرف سے امیدوار NA156میاں عامر سعید انصاری اور پی پی 217 سے امیدوار مسز چوہدری عبدالوحید ارائیں کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر امیدوار NA156اور چوہدری عبدالوحید ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جو چاہئے کر لیں مسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،ہم نے اپنے دور حکومت میں ملتان شہر میں مثالی ترقیاتی کام کروائے انشاء اللہ یہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا اعلان کرکے مسلم لیگی شیروں کے دل جیت لئے ہیں انشاء اللہ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور عوام 25 جولائی کو شیر کو ووٹ ڈال کر اس فیصلے کو مستر کریں گے اس موقع پر رانا حفیظ، حافظ محمد افتخار، حاجی ارشاد سعیدی، حاجی جاوید انصاری کونسلر، اشرف گوگا، چوہدری محمد آصف، محمد طاہر حمید، اعجاز ڈوگر، محمد اشرف ڈوگر، اسلام ڈوگر، ارشاد ڈوگر و دیگر افراد موجود تھے۔

وحید ارائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر