فوج کیخلاف زبانیں نکالنے والوں کو عبرت کانشان بنا دینگے ‘ باسط سلطان بخاری

فوج کیخلاف زبانیں نکالنے والوں کو عبرت کانشان بنا دینگے ‘ باسط سلطان بخاری

میرہزارخان(نامہ نگار)25جولائی لغاری بخاری اتحاد کی کامیابی کا دن ہو گا ۔کامیاب ہو کر 100دن کے اندر سرائیکی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

صوبہ بنائیں گے۔لغاری بخاری اتحاد کے قیام سے سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہو نکل گئی ہے ۔الیکشن لڑ کر دبئی جا بیٹھنے اور کرپشن کی بولی بولنے والیوں کے دن گنے جا چکے ۔فوج کے خلاف زبانیں نکالنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 185اور پی پی 272 امیدوار سید باسط سلطان بخاری ،اور امیدوار حلقہ پی پی 275سردار خرم خان لغاری نے بستی نوتک میں ابرار احمد خان لغاری کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐکی ترمیم پر حکومتی موقف کی مخالفت کی جب میاں صاحب نے ممبئی حملوں کے متعلق ہرزہ سرائی کی تواس پر ان کی مزمت کی ۔ہم پاک فوج کی وطن عزیز کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔جیت کے بعد حلقہ کے عوام کی بلا متیاز ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے ۔ابرار احمد خان ،اقبال احمد خان ،محمد صابر سیال ،عبدالرزاق چن نے خطاب کرتے ہوئے سید باسط سلطان بخاری اور سردار خرم خان لغاری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر لغاری گروپ کے چیف سردار چنوں خان لغاری ،میاں سعید قادر دھریجہ ،حضور بخش ڈمر ،حاجی حقنواز لسکانی،ملک نزیر احمد گدارا ،ظفراللہ خان لغاری ،انوار احمد خان کے علاوہ مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر