جامعہ زکریا،13جولائی کو سلیکشن بورڈ اجلاس ایجنڈا سامنے آنے پر انتظامیہ دباؤ کا شکار

جامعہ زکریا،13جولائی کو سلیکشن بورڈ اجلاس ایجنڈا سامنے آنے پر انتظامیہ دباؤ ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا 13 جولائی کو ہونے والا سلیکشن بورڈ اجلاس انتظامیہ کیلئے امتحان بن گیا ، سینئر پروفیسروں کی طر ف سے من پسند افراد کو شارٹ لسٹ کرنے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کا دباو، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام 13جولائی کو ایک سلیکشن بورڈ کرنے جارہی ہے جس کو پہلے خفیہ رکھا جارہا تھا مگر اس کا ایجنڈ اسامنے آنے پر انتظامیہ شدید دباو کا شکا ر ہے ، سنیئر اساتذہ اپنے عزیز اقارب کو بھرتی کرانے کیلئے متحرک ہیں گزشتہ روز رجسٹرار آفس میں رش لگا رہا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کی بھرتی کے لئے ترقی کے منتظر اسسٹنٹ رجسٹرار کے وفد نے وائس چانسلر سے ملاقات کی جنہوں نے ان کے کیس منظوری دیتے ہوئے سلیکشن بورڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی مگر ایسا نہ ہوا کیونکہ ان سیٹوں پر من پسند افراد کو بھرتی کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ کوٹہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار کو ترقی دینے کا ہے ، اسی طرح 2017کے آخر 2018میں درخواست دینے والے پروفیسروں جن مین ڈاکٹر عمران ، فواد رسول ، ڈاکٹر سفینہ ناز شامل ہیں کو ترقی دینے کے کیس بھی سلیکشن بورڈ کا حصہ بنایا جارہے ہیں ، جبکہ پروفیسر سوشیالوجی کیلئے ڈاکٹر میاں یاسین کو بلایا جارہا ہے جبکہ سرگودھا یونیورسٹی مراسلہ ارسا ل کرچکی ہے وہ کرپشن الزامات پر معطل ہیں اور پیڈاایکٹ کے تحت انکوائری ہورہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے ایجنڈا آج شامل تک مکمل ہوجائے جبکہ اجلاس کیلئے چار ممبران کی تعداد کو بھی پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سلیکشن بورڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر