ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ، رحیم یار خان کو ماڈل سٹی بنائیں گے : میاں امتیا ز

ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ، رحیم یار خان کو ماڈل سٹی بنائیں گے : میاں امتیا ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدوارحلقہ این اے 179میاں امتیازاحمدنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملک کو سنوارا اور ترقی کے راستے پر گامزن کیا‘نوازشریف محب وطن ہیں جنہیں عوام کے حقوق(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کی بات کرنے پرسزادی گئی‘ اس سے قبل بھی نوازشریف کومختلف کیسزمیں سزائیں سنائی گئیں جنہیں عوام نے اپنی طاقت سے ختم کرایا‘25جولائی کوعوامی عدالت میں سرخروہوکرایک مرتبہ پھرعوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی انتخابی مہم کے دوران نورے والی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں امتیازاحمدنے کہاکہ انہوں نے گذشتہ پانچ سال میں بحیثیت ایم این اے 20ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے جن میں 7ارب روپے سے خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈآئی ٹی یونیورسٹی‘ تین گرلزڈگری کالجز‘ شہرمیں عوام کی تفریح کے لئے پارکس ‘ 15نئے بجلی فیڈرز کے علاوہ بے شمار ترقیاتی منصوبے ہیں جبکہ سوئی گیس فراہمی اور پریشر میں کمی جیسے مسائل کرنے کیلئے55کروڑ روپے کی لاگت سے 12انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھائی گئی جبکہ نئی آبادیوں میں نئی گیس پائپ لائنیں بچھا کر عوام کو سوئی گیس فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا گیا جبکہ عباسیہ فلائی اوور‘ نیو جنرل بس اسٹینڈاورنورے والی کے لئے 15کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کوہونیوالے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کانقشہ بدل دیاہے ‘رحیم یارخان کوجنوبی پنجاب کاماڈل سٹی بنائیں گے۔ اس موقع پرلاڑبرادری کے سربراہ جام غلام رسول لاڑنے اپنی برادری سمیت میاں امتیازاحمدکی غیرمشروط طورپربھرپورحمایت کااعلان کیااوراس بات کااعادہ کیاکہ وہ میاں امتیازاحمدکونورے والی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پرمسلم لیگی رہنماء سیدماجدصفدرشاہ‘عبدالحمیدمہر‘ چوہدری صغیرشوکت نے کہاکہ نورے والی مسلم لیگ (ن) کاگڑھ ہے اورہمیشہ مسلم لیگ (ن) ہی یہاں سے جیتی ہے۔ اس موقع پرجام محمدریاض لاڑ‘ جام محمدفاروق لاڑ‘ مسلم لیگی رہنماء میاں محمدراشد‘ ارشدوارثی ودیگرموجودتھے۔

میاں امتیاز

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...