سپیڈ و بس کی زد میں آکر 12سالہ بچہ جاں بحق

سپیڈ و بس کی زد میں آکر 12سالہ بچہ جاں بحق

ملتان(وقائع نگار)چونگی نمبر 8کے قریب سپیڈو بس کی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کوتوالی کے علاقے چونگی نمبر 8کے قریب بچہ سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی تیز رفتار سپیڈو بس نے زور دار ٹکر ماری جس سے لڑکا سرک پر شدید زخمی حالت میں گرگیا اور زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہارگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ کوتوالی کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی سپیڈو بس اور ڈرائیور کو تھانے میں منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کے ورثاء کی تلاش شروع کی ہے اور لاش کو برائے شناخت سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...