گھبرانے والے نہیں ، 25جولائی کو لوٹوں کو دریا برد کردینگے ، کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچیں : شہباز شریف

گھبرانے والے نہیں ، 25جولائی کو لوٹوں کو دریا برد کردینگے ، کارکن نواز شریف کے ...

شرقپور شریف (سیّد طہماسپ علی نقوی )لوٹوں کو 25 جولائی کو دریا برد کر دیں گے میاں نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں کارکن ا ن کے استقبال کیلئے پہنچیں گے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ہم گھبرانے والے نہیں اور عوام کے درمیان رہیں گے میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عوام کے درمیان آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے شرقپور چونگی سٹاپ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں شہباز شریف لاہور سے ننکانہ صاحب انتخابی مہم کیلئے نکلے تو شرقپور پہنچنے پر ہزاروں افراد لاہور جڑانوالہ روڈپر نکل آئے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے ۔میاں شہباز شریف کا استقبال رانا تنویر حسین سابق وفاقی وزیر امید وار حلقہ این اے 120صاحبزادہ میا ں جلیل احمد شرقپوری امید وار حلقہ پی پی 139 میاں عمران علی اشرف یعقومیہ ،قاضی احتشام عارف ، قاضی عتیق ، محمد خان ،چوہدری اخترحسین چٹھہ ، رانا طاہر اقبال ،حکیم سلیم اللہ ملک اویس صدر یوتھ ونگ ، رانا بابر منظور ،چوہدری شہباز اصغر ، ڈاکٹر طاہر رضا ،ہمایوں شہزاد ،شیخ ساغر حسن ،سجاد بھٹی ،ملک عبداللہ نورکا ، ملک قاسم نورکا ، ملک علی رضا نورکا ، ملک غفور ،ملک جاوید گھچہ حاجی صداقت علی ،عدنان جاوید شمس سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے قائدین نے کیا میاں شہباز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے بازی کی گئی کارکنوں نے پولیس سکیورٹی کے باوجود میا ں شہباز شریف کی گاڑی کو گھیر لیا او ر شدید نعرے بازی کی میاں محمد شہباز شریف نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور خود بھی نعرے لگائے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوٹوں کو دریا برد کریں گے ہم نے شرقپور کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا فنڈدیا جو قوم کی امانت تھا یہ کسی نے کام نہیں کروایا یہ آپ کا پیسہ تھا جو آپ پر خرچ ہوا 25 جولائی کو عوام رانا تنویر حسین ،میاں جلیل احمد شرقپوری ، میاں عبدالرؤف ، پیر اشرف رسول کو کامیا ب کروائیں گے او رلوٹے بھاگ جائیں گے ہم عوام میں ہیں اور عوام میں ہی رہیں گے میاں محمد نواز شریف مشکل حالات میں اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آ رہا ہے کارکن ان کے استقبال کے لئے نکلیں گے وہ ہمارے قائد ہیں 25 جولائی کو مسلم لیگ ن ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔

شہباز شریف

مزید : کراچی صفحہ اول