نوا ز شریف کیخلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے : مریم نواز

نوا ز شریف کیخلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے : مریم نواز

لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے کارکنوں کوپیغامات پہنچ چکے ہیں ، عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے، کارکنوں کو پیغامات پہنچ چکے ہیں، عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔

مریم نواز

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمعہ13جولائی کو نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی اجلاس منگل صبح9بجے شہبازشریف کی صدارت میں ہوگا،کارکن پرامن طریقے سے اپنے قائد کا استقبال کریں۔نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مضبوط بنانے کی سزا دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور ن لیگ کنٹینر پارٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قومی فریضہ ادا کرنے آرہے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پس پشت ڈال کر قوم کیلئے وطن واپس آرہے ہیں۔ان کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے لیکن پھر بھی عدالتی فیصلہ پر حاضر ہونے13جولائی کو آرہے ہیں۔نوازشریف کے خلاف نیب فیصلہ جس پر انہوں نے خود صادق اور امین تسلیم کیا اور جرم نوازشریف پر ثابت ہی نہیں ہوا اور نیب نے بری کردیا ہے تو مریم نواز کو اسکی معاونت کے جرم میں سزا دی جارہی ہے۔

استقبالیہ کمیٹی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...