پیپلز پارٹی کااعلی سطحی اجلاس آج طلب

پیپلز پارٹی کااعلی سطحی اجلاس آج طلب

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس آج 10 جولائی کو لاہور طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ رات ملتان پہنچے تھے امکان ہے کہ وہ اپنا دورہ ملتان مختصر کرنے کے بعد رات گئے لاہور پہنچ جائیں گے،ا ور اجلاس کی صدارت کرینگے پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی صوبائی قیادت شرکت کریگی جبکہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہونگے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن 2018ء ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی سزا شامل ہیں جن پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...