الیکشن کمیشن ، تحریک انصا حلد نامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ، 11جولائی کو سنایا جائیگا
اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی امیدواروں سے حلف نامہ لینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،جسے11 جولائی کو سنایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز حلف نامہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے اور بابر اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے جونیئروکیل نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی استدعا کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ ہمارا خیال نہیں کرتے تو ہم کیوں کریں؟ الیکشن کمیشن نے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے ٹکٹ کیلئے حلف نامہ لینے پر 11 جولائی کو فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ٹکٹ کیلئے حلف نامے لینے پر پی ٹی آئی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما ملک منیر اور راؤ وقاص نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
حلف نامہ کیس