بریگزٹ کے سیکرٹری نے برطانوی وزیراعظم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لندن(این این آئی)بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بریگزٹ اور ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد بریگزیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو جونیئر وزراء اسٹیو بیکر اور سویلا بریورمین نے بھی استعفیٰ پیش کردیا ہے۔اپنے استعفے میں ڈیوڈ ڈیوس نے وزیراعظم تھریسامے کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، جس پر کابینہ نے بھی رضامندی کا اظہار کہا تاہم برطانوی وزیراعظم نے رائے سے اختلاف کرتے ہوئے بریگزٹ کے لیے خدمات پر ڈیوڈ ڈیوس کا شکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کو حریفوں کے علاوہ اپنے حلیفوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔
بریگزٹ سیکرٹری