نواز شریف ، مریم کے استقبال کیلئے ن لیگ راولپنڈی کی تیاریاں ، کارکناں ، ذیلی تنظیمیں متحرک

نواز شریف ، مریم کے استقبال کیلئے ن لیگ راولپنڈی کی تیاریاں ، کارکناں ، ذیلی ...

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیئے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں،کارکنوں کو متحرک کردیا گیا،استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ن لیگی کارکنوں کو ہرصوررت لاہور ائر پورٹ پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں،قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے بھی نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے سزا ہونے کے فیصلے کے بعد لندن سے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا وہ جمعے کو لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے اُن کے استقبال کے لیئے مسلم لیگ ن راولپنڈی اسلام آباد کی قیادت نے اعلان کیا جس پر ن لیگ کے کارکنان اور ن لیگی تنظیموں نے بھر پورتیاری شروع کر دی ہے، جبکہ ن لیگ کی ذیلی تنظیمیں ،یوتھ ونگ،لیبر ونگ ، خواتین ونگ، اور ایم ایس ایف کو استقبال کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے راولپنڈی میں کیپٹن(ر) صفدر کے استقبال کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں پولیس نے کیپٹن(ر) صفدر کا جلوس نکالنے اور کارکنوں کے ساتھ استقبال ریلی نکالنے اور اُن کی تقاریر کروانے پر راولپنڈی پولیس نے سنیٹر چوہدری تنویر خان سمیت دیگر ن لیگ کے امیدواروں اور سینکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ادھرلاہور میں بھی ایسی صورت حال میں اور مقدمات کا سامنا کرنے کے لیئے بھی کارکنوں اور ن لیگی راہنماؤں کے ذہن بنائے جا رہے ہیں، معلوم ہوا ہے نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیئے لاکھوں کارکنان لاہور ائر پورٹ پہنچنے کا عندیہ دیا گیا ہے، جبکہ مختلف حلقوں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے تمام تر مشکلات کو بالائے طاق رکھے ہوئے کارکنوں کو نواز شریف مریم نوازکا استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کرادی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...