نواز شریف مجرم ،میڈیا تشہیر خلاف آئین ،الیکشن کمیشن رکوائے،پی ٹی آئی

نواز شریف مجرم ،میڈیا تشہیر خلاف آئین ،الیکشن کمیشن رکوائے،پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزاء سنانے کے بعد میڈیا میں تشہیررکوانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی کی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق احتسا ب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 6جولائی کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزا سنائی،جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نواز شریف کی تشہیری مہم جاری ہے،خط کے متن کے مطابق ایک ایسے شخص جسے عدالت کی جانب سے مجرم قرار دے کر سزا کا اعلان کیا جا چکا ہو کی قومی میڈیا پر تحسین،ستائش اور تشہیر اخلاقی و قانونی طور پر نامناسب ، مکمل نا جائز،اور پیمرا رولز سے متصادم اور ملک میں جرائم پیشہ ذہنیت کی پروموشن کے مترادف ہے،اس کیساتھ کرپشن میں ملوث شخص کی تشہیر قوم سے زیادتی ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن کیلئے ایک امتحان ہے۔خط میں چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے اور لاہور ہائی کورٹ کے ان احکامات جن کے ذریعے الطاف حسین کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے سے رہنمائی لیتے ہوئے پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو اشتہاری مہم بند کروانے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی خط